مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سر بزم رات یہ کیا ہوا؟ مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سر بزم رات یہ کیا ہوا؟ میری آنکھ کیسے چھلک گئی؟ مجھے رنج ہے، یہ برا ہوا مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سر بزم رات یہ کیا ہوا؟ مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا... ♪ میری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں میری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں ابھی روشنی، ابھی تیرگی، نہ جلا ہوا، نہ بجھا ہوا میری آنکھ کیسے چھلک گئی؟ مجھے رنج ہے، یہ برا ہوا مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا... ♪ جو نظر بچا کے گزر گئے میرے سامنے سے ابھی-ابھی جو نظر بچا کے گزر گئے میرے سامنے سے ابھی-ابھی یہ میرے ہی شہر کے لوگ تھے، میرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا میری آنکھ کیسے چھلک گئی؟ مجھے رنج ہے، یہ برا ہوا مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا... ♪ مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال میری طرح مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال میری طرح کئی منزلوں کا تھکا ہوا، کہیں راستے میں لٹا ہوا میری آنکھ کیسے چھلک گئی؟ مجھے رنج ہے، یہ برا ہوا مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا...