ہم نے تو تمھیں دل دے ہی دیا ہم نے تو تمھیں دل دے ہی دیا اب تم یہ بتاؤ کیا دوگے اِس دل میں بسی ہے اک دنیا اِس دل میں بسی ہے اک دنیا اب تم یہ بتاؤ کیا لوگے ہم نے تو تمھیں دل دے ہی دیا ♪ اِن آنکھوں نے ہم کو چپکے سے... اِن آنکھوں نے ہم کو چپکے سے اک راز کی بات بتائی ہے وہ بات جسے سن کر اکثر دل دھڑکا، نظر شرمائی ہے وہ بات جسے سن کر اکثر دل دھڑکا، نظر شرمائی ہے اُس بات پہ تن من وار دیا اب تم یہ بتاؤ کیا دوگے ہم نے تو تمھیں دل دے ہی دیا ♪ دل پیش کروں، جاں پیش کروں، اِن قدموں میں کیا پیش کروں سرکار، اگر فرمائیں تو میں دل کی دنیا پیش کروں سب کچھ ہے تمھارا، جانِ وفا اب تم یہ بتاؤ کیا لوگے ہم نے تو تمھیں دل دے ہی دیا ♪ اک چیز ہے جس کو دل والے تن من کی دولت کہتے ہیں اک چیز ہے جس کو دل والے تن من کی دولت کہتے ہیں ہم جان گئے، پہچان گئے، لوگ اُس کو محبت کہتے ہیں سودا لو کیا ہم نے دل کا سودا لو کیا ہم نے دل کا اب تم یہ بتاؤ کیا لوگے اِس دل میں بسی ہے اک دنیا اب تم یہ بتاؤ کیا لوگے ہم نے تو تمھیں دل دے ہی دیا