Kishore Kumar Hits

Rasheed Attre - Gungunaye Gi Faza текст песни

Исполнитель: Rasheed Attre

альбом: Al Hilal (Pakistani Film Soundtrack)


گنگنائے گی فضا
مسکرائے گی ہوا
جھومے بادِ صبا
لے کے پیغامِ وفا
آئے گا محبوب میرا
گنگنائے گی فضا
وہ میرا مہ جبیں
چاند سے بڑھ کے حسیں
وہ میرا مہ جبیں
چاند سے بڑھ کے حسیں
اُس کے چہرے کی ضیا
جیسے بجلی کی ادا
جگمگائے گی نظر
بن کے جب رشکِ قمر
آئے گا محبوب میرا
گنگنائے گی فضا
دیکھ کر اُس کی جھلک
جھک کے ملتا ہے فلک

دیکھ کر اُس کی جھلک
جھک کے ملتا ہے فلک
وہ بڑھائے جو قدم
کانپ اٹھیں اہلِ ستم
اُس پہ قرباں دل و جاں
بن کے عظمت کا نشاں
آئے گا محبوب میرا
گنگنائے گی فضا
تیر و شمشیر کی لَے
اُس کی آواز میں ہے
کفر کا توڑے گا در
جب میرا شیرِ ببر
روز پھر شام ڈھلے
اِن کھجوروں کے تلے
آئے گا محبوب میرا
گنگنائے گی فضا

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители