غضب کیا، تِرے وعدے پہ اعتبار کیا تمام رات قیامت کا انتظار کیا آ بھی جا، آ بھی جا، دیکھ آ کر ذرا مجھ پہ گزری ہے کیا تیرے پیار میں مجھ سے دنیا کہے، بھول جاؤں تجھے پر نہیں یہ میرے اختیار میں آ بھی جا، آ بھی جا کس طرح اب سہوں میں جدائی کے غم ایک دل ہے مِرا اور لاکھوں ستم نام لوں جب تِرا، لوگ "پگلی" کہیں اب تو آ جا، تجھے میرے غم کی قسم دیکھ تیرے لیے حسرتوں کے دیے جل رہے ہیں دلِ بے قرار میں آ بھی جا، آ بھی جا میرا دل ہے کہ مسلا ہوا پھول ہے آرزو ہے کہ اڑتی ہوئی دھول ہے میں نے کلیاں چنی، مجھ کو کانٹے ملے زندگی ہے کہ تقدیر کی بھول ہے چھا گئی ہے خزاں، اٹھ رہا ہے دھواں لگ گئی آگ فصلِ بہار میں آ بھی جا، آ بھی جا آس مجبور ہے، پیار لاچار ہے سانس لینا بھی فرقت میں دشوار ہے کس طرح کم ہوں دکھ درد کے فاصلے راستے میں اندھیرے کی دیوار ہے کچھ نہیں سوجھتا، ڈھونڈتی ہوں تجھے مجھ کو آواز دے، مجھ کو آواز دے لٹ گئی میں تیرے انتظار میں آ بھی جا، آ بھی جا، آ بھی جا