Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Bohat Yaad Aaen Gay Woh Din текст песни

Исполнитель: Nisar Bazmi

альбом: Aneela (Original Motion Picture Soundtrack)


بہت یاد آئیں گے وہ دن
مجھے تڑپائیں گے وہ دن
صنم، تیری قسم
بہت یاد آئیں گے...

وہ میرا پوچھنا تجھ سے
کہ تجھ کو پیار ہے مجھ سے
وہ تیرا مسکرا دینا
نگاہوں کو جھکا لینا
میرے کاندھے پہ سر رکھ کر
نفی میں سر ہلا دینا
نہ بھولے جائیں گے وہ دن
صنم، تیری قسم
بہت یاد آئیں گے...

خوشی کے خواب دکھلا کر
دیا ہے تُو نے غم مجھ کو
میرا دل توڑ کے، ہم دم
بتا، کیا مل گیا تجھ کو؟
تیری یادوں کی محفل میں
ہمیشہ کے لیے دل میں
خلش بن جائیں گے وہ دن
صنم، تیری قسم
بہت یاد آئیں گے وہ دن
مجھے تڑپائیں گے وہ دن
صنم، تیری قسم
بہت یاد آئیں گے...

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители