Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Haar Gaya Insaan Khuda Se текст песни

Исполнитель: Nisar Bazmi

альбом: Haar Gaya Insaan (Pakistani Film Soundtrack)


آنکھوں والے اندھے ہیں
اور دانا ہے نادان
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان

اُس کے کرم نے مفلس کو بخشا دنیا میں راج
اُس کے کرم نے مفلس کو بخشا دنیا میں راج
اُس کے غضب نے چھین لیے شاہوں کے سر سے تاج
درباروں میں خاک اڑی
اور محل ہوئے ویران
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان

اِس دنیا میں آیا تھا تُو، پگلے، روتے روتے
اِس دنیا میں آیا تھا تُو، پگلے، روتے روتے
جائے گا تو کوئی نہ ہوگا تیرا سب کے ہوتے
مٹ جاتا ہے پل بھر میں
یہ صدیوں کا سامان
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان

منکر اُس خالق سے ہوئے فرعون، کبھی شدّاد
منکر اُس خالق سے ہوئے فرعون، کبھی شدّاد
قہرِ الٰہی ٹوٹا اُن پر، سب ہو گئے برباد
جان کا مالک یاد آیا
جب نکلی تن سے جان
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان
ہار گیا انسان خدا سے
ہار گیا انسان
ہو، ہار گیا انسان
ہو، ہار گیا انسان
ہو، ہار گیا انسان

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители