Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Jane Wo Kahan Pe Hoga (From "Saima") текст песни

Исполнитель: Nisar Bazmi

альбом: Aas Pass / Saima


جانے وہ کہاں پہ ہوگا، کہاں پہ ہوگا
...کہاں پہ ہوگا، جانے کیا ہے نام
جس کی خاطر یہ دل دھڑکے صبح سے لے کر شام
ہواؤ بتلاؤ نا، فضاؤ بتلاؤ نا
جانے وہ کہاں پہ ہوگا، جانے کیا ہے نام
جس کی خاطر یہ دل دھڑکے صبح سے لے کر شام
ہواؤ بتلاؤ نا، فضاؤ بتلاؤ نا
جانے وہ کہاں پہ ہوگا، کہاں پہ ہوگا

بادلوں کا دھواں گنگناتا ہوا
خوشبوؤں کا نگر گیت گاتا ہوا
بادلوں کا دھواں گنگناتا ہوا
خوشبوؤں کا نگر گیت گاتا ہوا
ہلکی ہلکی بوندا باندی
پگھلا سونا، بکھری چاندی
گائے، گائے وادی وادی
جانے کیوں پون جھکورا، پون جھکورا دامن کو لے تھام
رنگوں کی برکھا لائی ہے یہ کس کا پیغام؟
ہواؤ بتلاؤ نا، فضاؤ بتلاؤ نا
جانے وہ کہاں پہ ہوگا، کہاں پہ ہوگا

روز خوابوں میں جو مجھ سے باتیں کرے
جس کی یادوں میں دل ٹھنڈی آہیں بھرے
روز خوابوں میں جو مجھ سے باتیں کرے
جس کی یادوں میں دل ٹھنڈی آہیں بھرے
ساون جھومے، پنچھی بولے
سپنے دیکھوں آنکھیں کھولے
تن من، تن من میرا ڈولے
کھو گئی میں دیوانی، میں دیوانی بھول کے سارے کام
اِس دیوانے پن کا آخر کیا ہوگا انجام
ہواؤ بتلاؤ نا، فضاؤ بتلاؤ نا
جانے وہ کہاں پہ ہوگا، جانے کیا ہے نام
جس کی خاطر یہ دل دھڑکے صبح سے لے کر شام
ہواؤ بتلاؤ نا، فضاؤ بتلاؤ نا
جانے وہ کہاں پہ ہوگا، کہاں پہ ہوگا

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители