Kishore Kumar Hits

Qari Waheed Zafar Qasmi - Jis Qadar Izam Bhi Hain jahan Mein текст песни

Исполнитель: Qari Waheed Zafar Qasmi

альбом: Saba-e-Madina, Vol. 3


جس قدر ازم بھی ہیں جہاں میں
اُن سے انسان کو کیا ملا ہے
دامنِ مصطفیٰؐ چھوڑنے سے
آدمی کرب میں مبتلا ہے
دامنِ مصطفیٰؐ چھوڑنے سے
آدمی کرب میں مبتلا ہے
کیوں یہ محفل سجائی گئی ہے؟
کس کی آمد کا یہ سلسلہ ہے؟
کیوں یہ محفل سجائی گئی ہے؟
کس کی آمد کا یہ سلسلہ ہے؟
عرشِ اعظم سے فرشِ زمیں تک
نور ہی نور پھیلا ہوا ہے
عرشِ اعظم سے فرشِ زمیں تک
نور ہی نور پھیلا ہوا ہے
چاند سورج کی منزل سے آگے
لا مکاں کی حدوں سے ملا ہے
چاند سورج کی منزل سے آگے
لا مکاں کی حدوں سے ملا ہے
کہکشاں جس کی گردِ سفر ہے
مصطفیٰؐ کا وہی راستہ ہے
کہکشاں جس کی گردِ سفر ہے
مصطفیٰؐ کا وہی راستہ ہے
کشتیاں دور تھیں ساحلوں سے
قافلے دور تھے منزلوں سے
کشتیاں دور تھیں ساحلوں سے
قافلے دور تھے منزلوں سے
رہنمائی سے خیر البشرؐ کی
آدمی کو خدا مل گیا ہے
رہنمائی سے خیر البشرؐ کی
آدمی کو خدا مل گیا ہے
یہ جو انسان کی رفعتیں ہیں
سارے کردار کی عظمتیں ہیں
یہ جو انسان کی رفعتیں ہیں
سارے کردار کی عظمتیں ہیں
مصطفیٰؐ نے کیا تھا جو روشن
وہ چراغ آج بھی جل رہا ہے
مصطفیٰؐ نے کیا تھا جو روشن
وہ چراغ آج بھی جل رہا ہے
باندھ رختِ سفر چل مدینے
یاد تجھ کو کیا ہے نبیؐ نے
باندھ رختِ سفر چل مدینے
یاد تجھ کو کیا ہے نبیؐ نے
رک نہ جائے سفر زندگی کا
زندگی کا بھروسہ ہی کیا ہے
رک نہ جائے سفر زندگی کا
زندگی کا بھروسہ ہی کیا ہے
بھائیو، دوستو، اے رفیقو
بات اعجازؔ کی اِتنی سن لو
بھائیو، دوستو، اے رفیقو
بات اعجازؔ کی اِتنی سن لو
آؤ اُس کی روش پر چلیں ہم
رہنماؤں کا جو رہنما ہے
آؤ اُس کی روش پر چلیں ہم
رہنماؤں کا جو رہنما ہے
جس قدر ازم بھی ہیں جہاں میں
اُن سے انسان کو کیا ملا ہے
دامنِ مصطفیٰؐ چھوڑنے سے
آدمی کرب میں مبتلا ہے

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители