Kishore Kumar Hits

Mir Hassan Mir - Kar Madad Meri Baqir Beta текст песни

Исполнитель: Mir Hassan Mir

альбом: Ya Aba Abdillah


سکینہ مر گئی
ھائے
سکینہ
مر گئی
زندان میں
جب یہ شور اُٹھا
الم پہ درد تھا اُس دم ہر ایک کا چہرہ
قریبِ لاشۂِ ہمشیر بھائی جب پہنچا
بندھے تھے ہاتھ
بدن خوف سے لرزتا تھا
نہ اُٹھ سکا جو جنازہ بہن کا بھائی سے
تو رو کے بیٹے سے سجاد پھر یہ کہنے لگے
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
زنجیر اٹھاؤ تم میری
اور اس کی لاش اُٹھاؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
دادا نے بڑی مظلومی میں
تھا دادی کو دفنایا
لیکن وہ مدینہ تھا باقر
اور یہ ہے دیس پرایا
اس چار برس کی دارو کو
غربت میں کہاں دفناؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
جو پونچھیں بھری تھی مادر کی
نظروں سے چُھپا دی میں نے
اک لال سی تھی جو گردن میں
رسی وہ ہٹا دی میں نے
گردن پہ بنے جو رسی سے
کیسے وہ نیل چُھپاؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
مل جائیں اگر واپس مجھ کو
وہ تیری رِدا اور چادر
بابا کی لحد پر رکھ دوں یا
صغریٰ کو دوں واپس لا کر
وہ دونوں امانت ہیں تیری
بتلا دے کسے پہنچاؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
جب تم کو رہائی مل جائے
پھوپھیوں کو وطن پہنچانا
رہ لیں گے یہیں ہم بھائی بہن
تم قافلہ گھر لے جانا
دفناتے ہوئے اس بچی کو
زنداں میں اگر مر جاؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
دونوں کو جدا میں کیسے کروں
ہمت ہی نہیں یہ میری
ہائے آپ کے سر سے لپٹی ہوئی
بے جان یہ آپ کی بیٹی
کیا ساتھ سکی نہ دے بابا
سر آپ کا بھی دفناؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں
تعویزِ لحد کو بند کیا
عابد نے یہ کہہ کر اکبر
کہہ دو یہ حرم سے اے باقر
سب روئیں یہاں پر آ کر
تربت پہ چھڑکنے کی خاطر
اب پانی کہاں سے لاؤں میں
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناؤں میں

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители