Kishore Kumar Hits

Syed Farhan Ali Waris - Sokhay Kozay Lekar текст песни

Исполнитель: Syed Farhan Ali Waris

альбом: Kahan Ghareeb Ka Ghar Kahan Hussain Ki Maan


ٹوٹ گئے دل پیاسے روتے ہوئے دریا سے
ٹوٹ گئے دل پیاسے روتے ہوئے دریا سے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
خون میں ڈوبا علم دیکھا تو گر کے خاک پر
رو پڑی بالی سکینہ اپنا سینہ پیٹ کر
بین یہ لب پر آئے ظلم ہوا یہ ھائے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
آس تھی پیاسوں کو پانی لائے گا شیرِ جریں
گر گئے ہاتھوں سے کوزے جب نظر شہ پر پڑی
ٹوٹ گئے دل پیاسے روتے ہوئے دریا سے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
میں درِ خیمہ پہ بیٹھی راستہ تکتی رہی
بے کسی مجھ کو دلاسے دیتی تھی دیتی رہی
ھائے رے قسمت روٹھی آس کی ڈوری ٹوٹی
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
خاک اُڑانے کے سوا دکھیاری زینب کیا کرے
سر کبھی پیٹے کبھی منہ پیٹے اور نوحہ کرے
کہنے لگی گھبرا کر سر سے گئی اب چادر
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
بیبیاں سجدے میں گر کر مانگتی تھیں یہ دعا
پاسبانِ چادریں زینب کو رکھ لو اے خدا
کیسے سنا رب جانے دی جو خبر فضّہ نے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
دشت سے بابا کو آتے دیکھا اکبر نے کہا
منتظر ہیں پیاسے بچے یہ ستم کیسا ہوا
کیسے کہوں پیاسوں سے تھامے کمر ہاتھوں سے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
رو پڑی بے ساختہ حسرت سے دیکھی پادر
جب خبر خیموں میں پہنچی گر گئی وہ غش کھا کر
تھاما جگر مغموم نے دیکھا جو ہے کلثوم نے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
شور تھا کہرام تھا ماتم تھا لب پر بین تھے
دشت میں بے آسرا زہرا کے نورِ عین تھے
سو گئے سب رکھوالے لب پہ یہی تھے نالے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
کیا قیامت خیز منظر تھا وہ مظہر عابدی
روضۂ عباس بھی روتا تھا ماتم دار بھی
شہ کے نوحہ خوان نے جب یہ پڑھا فرحان نے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا
سوکھے کوزے لے کر پیاسے بچے آئے
شہ تو علم لائے علمدار نہ آیا

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители