Kishore Kumar Hits

Syed Farhan Ali Waris - Ab Main Pani Na Mangungi текст песни

Исполнитель: Syed Farhan Ali Waris

альбом: Sabeel E Imam Hussain, Vol. 20


رو رہی ہے تمہاری سکینہ
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
پیاس اشکوں سے اپنی بُجھا لوں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
اور کچھ روز پیاسے رہیں بھی تو کیا
پیاس سے بڑھ کے غم آپ کا ہے چچا
کوئی دے گا نہ اب "العطش" کی صدا
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
پیاسے بچوں کو میں خود منا لوں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
پانی آئے نہ آئے مجھے غم نہیں
پر یہ فرقت یتیمی سے کچھ کم نہیں
یوں سمجھ لو چچا تم نہیں ہم نہیں
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
میں نہ شکوہ کبھی لب پہ لاؤں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
ظالموں نے مجھے بے سہارا کِیا
میں نے کانٹوں پہ چلنا گوارہ کِیا
دل کے زخموں نے نوحہ دوبارہ کِیا
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
سب غموں کو گلے سے لگا لوں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
یوں ستم گر مجھے اب ستانے لگے
پانی مجھ کو دِکھا کر بہانے لگے
زخم دل کے تمہیں پھر بُلانے لگے
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
ظالموں سے طماچے بھی کھا لوں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
راہ میں مِل بھی جائے گا پانی اگر
ڈال دوں گی میں عابد کی زنجیر پر
ہاں یہ نوحہ رہے گا لبوں پر مگر
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
پیاسا رہنا میں خود کو سِکھا لوں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
چل بسی قید خانے میں جب غمزدہ
غسل میت کو پانی میسر نہ تھا
آئی لاشِ سکینہ سے اُس دم صدا
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
میں بِنا غسل کے ہی سِدھاروں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
ایک دن شام فرحان و مظہر گئے
ایک مشکیزہ پانی کا لے کر گئے
اک صدا سُن کے ایسا لگا مر گئے
لَوٹ آؤ چچا القماء سے
اپنا وعدہ یہاں بھی نبھا لوں گی
اب میں پانی نہ مانگوں گی
رو رہی ہے تمہاری سکینہ

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители