Kishore Kumar Hits

Syed Farhan Ali Waris - Sar Kaat Kar Chala Hai текст песни

Исполнитель: Syed Farhan Ali Waris

альбом: Sar Kaat Kar Chala Hai - Single


ہائے
تنہا حسین لاکھوں لعینوں میں گِھر گیا
تلوار و تیر و نیزوں سے زخمی بہت ہوا
گھوڑے کی زین سے جو گرا ابنِ فاطمہ
نہ زین نہ زمین پہ تیروں پہ رک گیا
مقتل میں خاک اڑاتی ہے رو رو کے سیدہ
خنجر لعیں کا گردنِ شبیر پر چلا
تیروں کی زد پہ ہے دمِ اطہر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
تیروں کی زد پہ ہے دمِ اطہر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
قاتل میرے حسین کے سینے پہ تھا سوار
پتھر پہ اُس نے کُند کی خنجر کی پہلے دھار
نزدیک تھا کہ شہ رگِ مظلوم پہ ہو وار
زہرا نے ہاتھ رکھ دیئے رو رو کے زار و زار
اے شمعر سر نہ کاٹیو مضطر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
بولے حسین شمعر سے مجھ کو ہے یہ یقین
ہمشیر میری ریت کے ٹیلے پہ ہے ہزیں
منظر وہ میرے قتل کا نہ دیکھ لے کہیں
لے جا مجھے نشیب کی جانب تو اے لعیں
یہ غم نہ جَھیل پائے گی خواہر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سوچا لعیں نے ہو پسِ گردن سے یہ جفا
پھر تیرہ ضربیں مار کر سر کر دیا جدا
ہر ضرب پر حسین نے اماں کو دی صدا
پیاسا ہے تین روز سے اماں میرا گلا
بس لاشہ رہ گیا ہے زمیں پر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
ہائے الجھی ہوئی رگیں ہیں لہو میں ہے تَر جبیں
بالوں سے سر پکڑ کے اٹھاتا ہے وہ لعیں
سر سے ٹپک رہا ہے خوں تَر ہو گئی زمیں
یہ کہتی پیچھے شمعر کے خود سیدہ چلیں
اے شمعر اب تو ماں کو دے دے سر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
لشکر سے آ کے شمعر یہ کرنے لگا کلام
سر کاٹنے گیا جو میں نزدیک تشنہ کام
ہلتے تھے لب حسین کے کہتے تھے کچھ امام
میں نے سنا تو لب پہ تھا عباس ہی کا نام
تڑپا لبِ فُرات برادر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
نقارے فوجِ ظلم میں بجنے لگے جونہی
بھائی شہید ہو گیا زینب سمجھ گئی
فرحان و مظہر عابدی کیسی تھی بے کسی
بولی حرم سے آ کے یہ بیٹی بتول کی
ماتم کرو کہ لُٹ گیا اب گھر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا
سر کاٹ کر چلا ہے ستم گر حسین کا

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители