تجھے پیار آئے کسی پہ کب، تِرا جو ستم ہے سو بے سبب تجھے پیار آئے کسی پہ کب، تِرا جو ستم ہے سو بے سبب تِرا اور زمانے کا ایک ڈھب، تِری ہر ادا میں وہی غضب تِرا اور زمانے کا ایک ڈھب، تِری ہر ادا میں وہی غضب مگر، اے حسینۂ نازنیں، مجھے تجھ سے کوئی گلا نہیں ♪ تِری بے رخی بھی قبول ہے کہ یہ اپنے دل کا اصول ہے تِری بے رخی بھی قبول ہے کہ یہ اپنے دل کا اصول ہے تُو نگاہِ شوق کی بھول ہے، تِرا اعتبار فضول ہے تُو نگاہِ شوق کی بھول ہے، تِرا اعتبار فضول ہے مگر، اے حسینۂ نازنیں، مجھے تجھ سے کوئی گلا نہیں ♪ تِرا حسن فتنۂ دہر ہے، تِرا رنگ آگ کی لہر ہے تِرا حسن فتنۂ دہر ہے، تِرا رنگ آگ کی لہر ہے تِری انکھڑیوں میں وہ زہر ہے، جو بلا ہے، ظلم ہے، قہر ہے تِری انکھڑیوں میں وہ زہر ہے، جو بلا ہے، ظلم ہے، قہر ہے مگر، اے حسینۂ نازنیں، مجھے تجھ سے کوئی گلا نہیں ♪ تِرا حسن محوِ جفا سہی، یہ جفا بھی تیری ادا سہی تِرا حسن محوِ جفا سہی، یہ جفا بھی تیری ادا سہی یہ ادا وفا کا صلہ سہی، یہ صلہ ہی میری قضا سہی یہ ادا وفا کا صلہ سہی، یہ صلہ ہی میری قضا سہی مگر، اے حسینۂ نازنیں، مجھے تجھ سے کوئی گلا نہیں