Kishore Kumar Hits

Zia Mohyeddin - Yeh Matam-E-Waqat текст песни

Исполнитель: Zia Mohyeddin

альбом: Faiz Sahab Ki Mohabbat Mein


ٹھہر گئی آسماں کی ندیا
وہ جا لگی ہے افق کنارے
اداس رنگوں کی چاند نیّا
اتر گئے ساحلِ زمیں پر
سبھی کھویّا
تمام تارے
اکھڑ گئی سانس پتیوں کی
چلی گئیں اونگھ میں ہوائیں
گجر بجا حکمِ خامشی کا
تو چپ میں گم ہو گئیں صدائیں
سحر کی گوری کی چھاتیوں سے
ڈھلک گئی تیرگی کی چادر
اور اِس بجائے
بکھر گئے اِس کے تن بدن پر
نراس تنہائیوں کے سائے
اور اِس کو کچھ بھی خبر نہیں ہے
کسی کو کچھ بھی خبر نہیں ہے
کہ دن ڈھلے شہر سے نکل کر
کدھر کو جانے کا رخ کیا تھا
نہ کوئی جادہ، نہ کوئی منزل
کسی مسافر کو اب دماغِ سفر نہیں ہے
یہ وقت زنجیرِ روز و شب کی کہیں سے ٹوٹی ہوئی کڑی ہے
یہ ماتمِ وقت کی گھڑی ہے
یہ وقت آئے تو بے ارادہ
کبھی کبھی میں بھی دیکھتا ہوں اتار کر ذات کا لبادہ
کہیں سیاہی ملامتوں کی
کہیں پہ گل بوٹے الفتوں کے
کہیں لکیریں ہیں آنسوؤں کی
کہیں پہ خونِ جگر کے دھبے
یہ چاک ہے پنجۂ عدو کا
یہ مُہر ہے یارِ مہرباں کی
یہ لعل لب، ہائے، مہوشاں کے
یہ مرحمت شیخِ بد زباں کی
یہ جامۂ روز و شب گزیدہ
مجھے یہ پیراہنِ دریدہ عزیز بھی، نا پسند بھی ہے
کبھی یہ فرمانِ جوشِ وحشت
کہ، "نوچ کر اِس کو پھینک ڈالو"
کبھی یہ اصرارِ حرفِ الفت
کہ، "چوم کر پھر گلے لگا لو"

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители