Kishore Kumar Hits

Zia Mohyeddin - N.M. Rashid-Nazm (Live) текст песни

Исполнитель: Zia Mohyeddin

альбом: Zia Mohyeddin Ke Sath Ik Sham Mehfil-O-Nasr, Vol. 24 (Live)


راشد صاحب کی ایک نظم ہے
میں سہ نیم اور زندگی میری سہ نیم
دوست داری، عشق بازی، روزگار
زندگی میری سہ نیم
دوستوں میں دوست کچھ ایسے بھی ہیں
جن سے وابستہ ہے جاں
اور کچھ ایسے بھی ہیں جو رات دن کے ہم پیالہ، ہم نوالہ
پھر بھی جیسے دشمنِ جانِ عزیز
دوست- کچھ-
کچھ دوستی کچھ دشمنی اور دشمنی کچھ دوستی
دوستی میری سہ نیم
عشق محبوبہ سے بھی ہے اور کتنی اور محبوباؤں سے
اِن میں کچھ ایسی بھی ہیں
جن سے وابستہ ہے جاں
اور کچھ ایسی بھی ہیں جو عطرِ بالیں، نورِ بستر
پھر بھی جیسے دشمنِ جانِ عزیز
اِن میں کچھ نگرانِ دانہ اور کچھ نگرانِ دام
عشق میں کچھ سوز ہے، کچھ دل لگی، کچھ انتقام
عاشقی میری سہ نیم
روزگار اِک پارۂ نانِ جویں کا حیلہ ہے
گاہ یہ حیلہ ہی بن جاتا ہے دستورِ حیات
اور گاہے رشتہ ہائے جان و دل کو بھول کر
بن کے رہ جاتا ہے منظورِ حیات
پارۂ ناں کی تمنّا بھی سہ نیم
میں سہ نیم، زندگی میری سہ نیم

مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ آپ کے سامنے حاضری دیتے یہ پچیسواں موقع ہے
پچیس برس میں کسی انجمن یا کسی بزم یا کسی میاں بیوی کو اگر ایک ساتھ رہتے ہو جائیں
جس کا مجھے کبھی اتفاق نہیں ہؤا
اُسے silver jubilee کہتے ہیں
یوسفی صاحب نے ایک جگہ لکھا ہے کہ
اُن کے ایک دوست، آغا، ہر سال اپنی طلاقوں کی سالگرہ مناتے تھے
اور "اُن کی ایک silver jubilee میں جانے کا تو مجھے موقع ہؤا"
مجھے ایسا کرنے کا بھی اتفاق نہیں ہؤا
لیکن ایک سستی سی تسکین ہوتی ہے کہ اکتیس دسمبر کی شام کی آج silver jubilee ہے
میرا-

اور میں ابھی تک اِس زعم میں ہوں، جسے لوگ زُعم بھی کہتے ہیں
کہ شاید اگلے سال بھی آپ کے سامنے حاضر ہوں

Поcмотреть все песни артиста

Другие альбомы исполнителя

Похожие исполнители