پریت نگر سے پھیری والا میری گلی میں آیا میری گلی میں آیا پریت نگر سے پھیری والا میری گلی میں آیا چوڑی، لونگ، انگوٹھی، چھلے رنگ برنگے لایا میں نے پوچھا، "اور بھی کچھ ہے؟" بولا، "میٹھا سپنا،" بولا، "میٹھا سپنا" جس کو لے کر جیون بھر اس نام کی مالا جپنا میں نے کہا، "کیا مول ہے اس کا؟" بولا، "اک مسکان،" بولا، "اک مسکان" تن کی لاج بچاؤ اس سے، رکھو من کی آن سستا سودا دیکھ کے آخر میں پگلی مسکائی جیون بھر کے روگ سمیٹ کے میں کیسی اٹھلائی میں کیسی اٹھلائی، میں کیسی اٹھلائی رہے گا لال گلاب سا سپنا کب تک میرے سنگ؟ کب تک اس میں باس رہے گی؟ کب تک اس میں رنگ؟ اس کے تار بکھر جائیں گے، کب میرا دل مانے دل پہ رہے گا جادو کب تک؟ پھیری والا جانے پریت نگر سے پھیری والا میری گلی میں آیا میری گلی میں آیا پریت نگر سے پھیری والا...